حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ میری قبر کو عید (بار بار آنے کی جگہ) نہ بناؤ اور مجھ پر درود بھیجو کیونکہ تم جہاں بھی ہو تمہارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب المناسک :2042)