درود و سلام کی فضیلت

  • حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا تمہارے افضل (بہتر) دنوں میں سے جمعہ کا دن سب سے بہتر ہے پس اس روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے تو لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ ﷺ کی وفات کے بعد ہڈیاں تو بوسیدہ ہوجائیں گی تو پھر ہمارا درود آپ پر کس طرح پیش کیا جائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کے اجسام کو مٹی پر حرام قرار دے دیا ہے (ان کے اجسام کو مٹی نہیں کھاتی)۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :1531)