حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص یہ کلمات کہے اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ رضیت باللہ ربا و بالاسلام دینا وبمحمد رسولا ۔ ترجمہ۔ میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے ، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر خوش ہوں۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :1529)