حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہم نے کہا (یا صحابہ نے کہا) یا رسول اللہﷺ آپ نے حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود و سلام بھیجیں پس سلام کا طریقہ ہمیں معلوم ہوگیا ہے لیکن درود کا طریقہ ہمیں معلوم نہیں ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہو: اللہم صل علی محمد وآل محمد کما صلیت علی ابراہیم وبارک علی محمد وآل محمد کما بارکت علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :976)