حضرت ابو حمید یا ابو اسیدانصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص مسجد میں داخل ہو وہ نبی ﷺ پر درود و سلام پڑھے پھر کہے اللہم افتح لی ابواب رحمتک (اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے) جب مسجد سے نکلے تو اس طرح کہے اللہم انی اسئلک من فضلک (اے اللہ میں آپ سے تیرا فضل چاہتا ہوں)۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :465)