وضو اور تیمم

  • حضرت ا بو سعید الحذری رضی اللہ عنہ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے مباشرت کرے اور اگر وہ اس عمل کر دہرانا چاہے تو ان کے درمیان میں وضو کرے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب طہارت (220
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو سجدے میں سوتے ہوئے یہاں تک کہ خراٹے لیتے ہوئے دیکھا راوی کو شک ہے کہ غلظ کہا یا نفخ پھر کھڑے ہوکر نماز پڑھنے لگے سو میں نے کہا یارسول اللہ ﷺ آپؐ سو گئے تھے آپؐ نے فرمایا وضو اس پر واجب ہوتا ہے جولیٹا ہوا سوئے کیونکہ لیٹ کر سونے سے اس کے جوڑ ڈھیلے ہوجاتے ہیں۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب الطہارت ۷۷)
  • حضرت علی بن طلق رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو نماز کے دوران (آواز کے بغیر ہوا خارج ہونے سے ) وضو ٹوٹ جائے تو وہ جا کر وضو کرے اور نماز د وہرائے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ(1005
  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺکے صحابہؓ بیٹھے بیٹھے سو جاتے اور پھر بغیر وضو کئے اُٹھ کر نماز پڑھنے لگتے۔

    (جامع ترمذی، جلد اوّل، باب طہارت (78
  • حضرت شبیب بن ابی روح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورہ روم آیت نمبر30 کی تلاوت فرمائی دوران تلاوت آپ ﷺ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کچھ لوگ ایسے ہیں جو اچھی طرح وضو کئے بغیر ہمارے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں اسی وجہ سے مجھے قرآن کی تلاوت میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

    (نسائی)
  • حضرت عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔جب مومن وضوکرتا ہے اور منہ میں پانی ڈالتا ہے تو اس کے منہ سے گناہ نکل جاتے ہیں اورجب وہ ناک جھاڑتا ہے تو اس کی ناک سے گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کی دونوں آنکھوں کی پلکوں سے بھی نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے دونوں ہاتھوں سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے بھی یہاں تک کہ اس کے کانوں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے بھی یہاں تک کہ اس کے پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اس کے بعد مسجد کی طرف جانے اور نماز ادا کرنے کا ثواب اس کے لئے اضافی ہوتا ہے۔

    (مالک، نسائی)
  • حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ مجھے وضو کا طریقہ بتائیں آپ ﷺ نے فرمایا: مکمل وضو کر انگلیوں کے درمیان خلال کرو اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ سے کام لو۔ البتہ روزہ کی حالت میں مبالغہ نہیں کرو۔

    (ابوداوُد، ترمذی)
  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکر م ﷺ جب وضو کرتے تو پانی کا ایک چلو اپنی ٹھوڑی کے نیچے لے جاتے اور اس سے داڑھی کا خلال کرتے اور فرماتے: مجھے میرے رب نے اسی طرح کرنے کا حکم دیا ہے۔

    (ابوداوُد)
  • حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا۔ آپ نے اپنے سر کا مسح ہاتھوں کی تری کے بجائے نیا پانی لے کر کیا۔

    (ترمذی)
  • حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے اگرچہ اسے ۱۰ سال تک پانی دستیاب نہ ہو۔ جب پانی دستیاب ہو تو اس سے نہائے اور وضو کرے تو یہ بہتر ہے۔

    (ترمذی، ابوداوُد)
« Previous 12345 Next » 

41

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق