حضرت شبیب بن ابی روح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورہ روم آیت نمبر30 کی تلاوت فرمائی دوران تلاوت آپ ﷺ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کچھ لوگ ایسے ہیں جو اچھی طرح وضو کئے بغیر ہمارے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں اسی وجہ سے مجھے قرآن کی تلاوت میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
(نسائی)