حضرت عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ۔جب مومن وضوکرتا ہے اور منہ میں پانی ڈالتا ہے تو اس کے منہ سے گناہ نکل جاتے ہیں اورجب وہ ناک جھاڑتا ہے تو اس کی ناک سے گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کی دونوں آنکھوں کی پلکوں سے بھی نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے دونوں ہاتھوں سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر سے بھی یہاں تک کہ اس کے کانوں سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے بھی یہاں تک کہ اس کے پاؤں کے ناخنوں کے نیچے سے بھی گناہ نکل جاتے ہیں اس کے بعد مسجد کی طرف جانے اور نماز ادا کرنے کا ثواب اس کے لئے اضافی ہوتا ہے۔
(مالک، نسائی)