حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ۲ آدمی سفر کے لئے نکلے، نماز کا وقت آگیا لیکن ان دونوں کے پاس پانی نہیں تھا ان دونوں نے پاک مٹی کے ساتھ تیمم کیا اور نماز ادا کرلی پھر انہوں نے نماز کے وقت میں ہی پانی پالیا۔ ایک آدمی نے وضو کرکے نماز کو دوبارہ ادا کیا اور دوسرے نے نماز کو نہیں دھرایا پھر وہ دونوں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے (آپ ﷺ سے) اس واقعہ کا تذکرہ کیا۔ آپ ﷺ نے اس آدمی سے کہا جس نے نماز کا اعادہ نہیں کیا تھا کہ تم نے سنت کی موافقت کی ہے تمہاری نماز تمہارے لئے کافی ہے اور جس نے وضو کرکے نماز کا اعادہ کیا تھا اس سے فرمایا کہ تمہارے لئے دوگنا ثواب ہے۔
(ابوداوُد)« Previous 12345 Next » 41 |