حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب رات کی تاریکی پھیل جائے یا شام ہوجائے تو اپنے بچوں کو باہر نہ رہنے دو کیونکہ اس وقت شیاطین باہر نکلتے ہیں۔ جب رات کی ایک ساعت گزر جائے ان کو چھوڑ سکتے ہو۔ رات کے وقت دروازہ بند کرلو۔اور اللہ کو یاد کرو (یعنی دروازہ بند کرتے وقت بسم اللہ پڑھا کرو) کیونکہ شیطان کوئی بند دروازہ نہیں کھول سکتا ۔اپنی مشکوں کا منہ بند کرلیا کرو اور اللہ کو یاد کرو (یعنی بند کرتے وقت بسم اللہ پڑھا کرو) ۔اپنے برتنوں کو ڈھانک لیا کرو اور اللہ کو یاد کرو (یعنی ڈھانکتے وقت بسم اللہ پڑھ لیا کرو) اور اگر برتنوں کو ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہ ملے تو برتنوں کی چوڑائی پر کچھ رکھ دو اور اپنے چراغوں کو بجھادیا کرو۔
(مسلم ،کتاب الاشربۃ )