حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ سے روایت ہے کہ فرمایا انہوں نے کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن رضی اللہ عنہ کا ایک بکری کا عقیقہ کیا اور فرمایا اے فاطمہ! اس کا سر مونڈواؤ اور صدقہ دو اس کے بالوں کے برابر چاندی تول کردو انہوں نے بالوں کو تولا تو اس کا وزن ایک درہم کے برابر یا کچھ اس سے کم ہوا۔
(جامع ترمذی جلد اول باب قربانی :1519)