حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی (صبح کی )اذان سنے اور (کھانے پینے کا ) برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اسے نہ رکھے حتیٰ کہ اس سے اپنی ضرورت پوری کرے۔