حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ سے پوچھا گیا فرض نماز کے بعد کونسی نماز سب سے افضل ہے اور ماہ رمضان کے بعد کس ماہ کے روزے سب سے افضل ہے آپؐ نے فرمایا : فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے اور ماہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزے (اللہ تعالیٰ کے مہینہ) محرم کے ہیں۔
(مسلم، کتاب الصیام)