دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ (دعا کے آداب میں سے ہے کہ )جب کسی چیز کا سوال کرنا ہو تو ہا تھوں کو کندھوں کے مقا بل اٹھاؤ بخشش طلب کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ انگلی سے اشا رہ کرو ۔تضرع اور مبا لغہ سے دعا کرتے وقت ہا تھوں کو خو ب پھیلا ؤ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1489)
  • حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے عمرہ کرنے کی اجا زت طلب کی تو آپ ﷺ نے فر ما یا میرے بھا ئی !ہمیں اپنی دعا ؤں میں بھول نہ جا نا پس آپ ﷺ نے ایسا کلمہ ارشا دفر مایا کہ اگر اس کلمہ کے بدلہ میں دنیا بھر کی چیزیں مل جا تیں تو مجھے اتنی خو شی نہ ہوتی (جتنی اس کلمہ سے ہو ئی)۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1498)
  • حضرت جا بربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا اپنے اوپر ، اپنی اولا د ،اپنے خا دم اور اپنے اموال پر بددعا نہ کرو ،کیو نکہ ممکن ہے کہ وہ قبولیت کی گھڑی ہو اور تمہا ری بددعا قبول ہو جا ئے ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1532)
  • حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا بیا ن کرتی ہیں کہ میرے سید (آقا ، خا وند ) بیا ن کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فر ما تے ہو ئے سنا ہے ۔کہ جب کو ئی شخص اپنے بھا ئی کی غیر موجو دگی میں اس کے حق میں دعا کرتا ہے تو فرشتے آمین کہتے ہیں کہ تمہارے کے لیے بھی یہی کچھ ہو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1536)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فر ما یا .تین دعا ؤں کی قبو لیت میں کو ئی شک ہی نہیں وہ ضرور قبول ہو تی ہیں (۱)والد کی دعا (۲)مسا فر کی دعا (۳)اور مظلو م کی دعا ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوٰۃ :1536)(ترمزی،ابوداوُد،ابن ماجہ)
  • حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے سا تھ نما ز پڑھتا تھا اور حضڑت ابو بکرؓ اور عمرؓ بھی سا تھ تھے پھر میں جب قعدہ اخیر ہ میں بیٹھا تو میں نے پہلے اللہ کی تعریف کی پھر نبی ﷺ پر درود بھیجا اور اپنے لیے دعا کی تو نبی کریم ﷺ نے فر مایا ،سوال کر ،دیا جا ئے گا یعنی تیری دعا قبول ہو گی ۔

    (جامع تر مذی جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :593)
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فر ما یا۔ کو ئی دعا ایسی جلد قبول ہو نے والی نہیں جیسی دعا غا ئب کی غا ئب کے لیے ۔

    (جا مع تر مذی جلد اول باب البروالصلۃ :1980)
  • حضرت معاذ بن جبل بن ما لک رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو مسلمان باوضو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے (سوجاتا ہے) اور رات کو بیدار ہونے پر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو مانگی ہوئی چیز عطا کردیتا ہے۔

    (ابوداوُد)
  • حضرت ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ رسول اکرم ﷺ سے پوچھا گیا دعا کب زیادہ قبول ہوتی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا رات کے آخری حصہ میں اور فرض نماز کے بعد۔

    (ترمذی)
  • حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ اذان کہنے والوں کو ہم پر فضیلت حاصل ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم بھی وہی کلمات کہو جو کلمات موذن کہتا ہے۔ جب تم اذان کے کلمات کہنے سے فارغ ہوجاؤ تو اللہ تعالیٰ سے جو سوال کرو گے وہ تمہیں مل جائے گا۔

    (ابوداوُد)
« Previous 12345 Next » 

44

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق