دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ اذان کہنے والوں کو ہم پر فضیلت حاصل ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم بھی وہی کلمات کہو جو کلمات موذن کہتا ہے۔ جب تم اذان کے کلمات کہنے سے فارغ ہوجاؤ تو اللہ تعالیٰ سے جو سوال کرو گے وہ تمہیں مل جائے گا۔

    (ابوداوُد)