دُعا کے آداب اورفضائل

  • حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے عمرہ کرنے کی اجا زت طلب کی تو آپ ﷺ نے فر ما یا ’’میرے بھا ئی !ہمیں اپنی دعا ؤں میں بھول نہ جا نا ‘‘پس آپ ﷺ نے ایسا کلمہ ارشا دفر مایا کہ اگر اس کلمہ کے بدلہ میں دنیا بھر کی چیزیں مل جا تیں تو مجھے اتنی خو شی نہ ہوتی (جتنی اس کلمہ سے ہو ئی)۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1498)