اخلاق وکردارِ رسول ﷺ

  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں فرمایا اے دو کان والے( محمود نے کہا اسامہ نے کہا اس سے مراد مزاح تھا)۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :1991)
  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک مرد نے رسول اللہ ﷺ سے سواری مانگی۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں تجھے اونٹنی کے بچہ پر سوار کروں گا۔ اس نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں اونٹنی کا بچہ لے کر کیا کروں گا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اونٹنیوں کے سوا اونٹوں کو کوئی اور بھی جنتا ہے( یعنی) جتنے اونٹ ہیں سب اونٹنیوں کے ہی بچے ہیں۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البروالصلۃ:1992)
  • حضرت مالک بن فضلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے والد نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ ﷺ مجھے بتائیں اگر میں کسی آدمی کے پاس سے گزروں اور وہ میری مہمان نوازی نہ کرے پھر اس کے بعد اس کا گزر میرے پاس سے ہوجائے تو کیا میں اس کی مہمان نوازی کروں یا اسی جیسا سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے جواب دیا تم اس کی مہمان نوازی کرو۔

    (ترمذی)
  • حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ نے مجھے اپنے ساتھ سواری پر بٹھایا تو آپ ﷺ نے مجھے ایک راز کی بات بتائی جو میں کسی کو بھی نہیں بتاؤں گا۔ آپ ﷺ کو قضائے حاجت کی غرض سے چھپنے کے لئے دو مقامات بہت پسند تھے ایک بلند مقام یا کھجوروں کے جھنڈ، وہ بیان کرتے ہیں کہ آپ ایک انصاری کے باغ میں داخل ہوئے تو اچانک ایک اونٹ نے نبی ﷺ کو دیکھا تو رونا شروع کردیا اس کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے ۔پس نبی ﷺ اس کے پاس آئے اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرنے لگے تو وہ خاموش ہوگیا آپ ﷺ نے فرمایا اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ اور فرمایا یہ اونٹ کس کا ہے؟ پس ایک انصاری نوجوان آیا تو اس نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ یہ میرا اونٹ ہے آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے جس جانور کو تمہاری ملکیت میں دیا ہے تم اس کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتے ہو اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا پیاسا رکھتے ہو اور کام لے کر تھکادیتے ہو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الجہاد :2549)
« Previous 123 Next » 

24

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق