حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک مرد نے رسول اللہ ﷺ سے سواری مانگی۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں تجھے اونٹنی کے بچہ پر سوار کروں گا۔ اس نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں اونٹنی کا بچہ لے کر کیا کروں گا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اونٹنیوں کے سوا اونٹوں کو کوئی اور بھی جنتا ہے( یعنی) جتنے اونٹ ہیں سب اونٹنیوں کے ہی بچے ہیں۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البروالصلۃ:1992)