صبح خیزی

  • حضرت صخر الغا مدی رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فر مایا .اے اللہ ! میری امت کے لیے ان کے دن کے ابتدائی حصہ میں برکت فر ما جب آپ ﷺ کسی لشکر کو روانہ فر ما تے تو دن کے ابتدا ئی وقت میں روانہ فر ماتے تھے ۔ صخرایک تا جر تھے وہ اپنی تجا رت صبح صبح ہی بھیجتے تھے پس وہ ما لدار بن گئے اور ان کے مال میں بہت اضافہ ہوا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتا ب الجبا ر :2606)