کھانے پینے کے آداب

  • حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ کے پاس ثرید کا پیالہ لایا گیا۔آپ ﷺ نے فرمایا اس کے کناروں سے کھاؤ، درمیان سے نہ کھاؤ۔ اس لئے کہ درمیان میں برکت نازل ہوتی ہے۔

    (ترمذی)
  • حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے کچا لہسن کھانے سے منع کیا ہے۔ البتہ پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت ہے۔

    (ترمذی، ابوداو د)
  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: عجوہ کھجور جنت سے ہے۔ اس کے استعمال سے زہر دورہوجاتا ہے اور کھمبی من و سلوٰی سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کو شفا بخشتا ہے۔

    (ترمذی)
« Previous 123456 Next » 

53

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق