حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ کے پاس ثرید کا پیالہ لایا گیا۔آپ ﷺ نے فرمایا اس کے کناروں سے کھاؤ، درمیان سے نہ کھاؤ۔ اس لئے کہ درمیان میں برکت نازل ہوتی ہے۔
(ترمذی)حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے کچا لہسن کھانے سے منع کیا ہے۔ البتہ پکا ہوا لہسن کھانے کی اجازت ہے۔
(ترمذی، ابوداو‘ د)حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: عجوہ کھجور جنت سے ہے۔ اس کے استعمال سے زہر دورہوجاتا ہے اور کھمبی من و سلوٰی سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کو شفا بخشتا ہے۔
(ترمذی)