سلام کرنا

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میرے پیارے بیٹے! جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو گھر والوں کو سلام کرو۔ یہ تمہارے لئے اور تمہارے گھر والوں کے لئے برکت کا سبب ہوگا۔

    (ترمذی)
  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہود جب تم لوگوں کو سلام کہتے ہیں السَّامُ عَلیکُم (تم پر موت ہو) لہذا جواب میں عَلیک (تجھ پر ہو) کہا کرو۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب جہاد :1603)
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی کسی مجلس میں جائے تو سلام کرے اس کے بعد بیٹھنا چاہے تو بیٹھ جائے۔ پھر جب مجلس سے اٹھ کر جانے لگے تو پھر سلام کرے کیونکہ پہلا سلام دوسرے سلام سے بڑھا ہوا نہیں ہے (یعنی جس طرح ملاقات کے وقت سلام کرنا سنت ہے ایسے ہی رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا سنت ہے)۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب ،حدیث نمبر5208) (ترمذی)
  • حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رات کو تشریف لاتے تو اس طرح سلام فرماتے کہ سونے والے نہ جاگتے اور جاگنے والے سن لیتے۔

    (ترمذی)
  • حضرت عطاء بن عبداللہ خراسانی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: آپس میں مصافحہ کیا کرو (اس سے) کینہ ختم ہوجاتا ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو باہم محبت پیدا ہوتی ہے اور دشمنی دور ہوتی ہے۔

    (موطا امام مالک)
  • حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جب تم گھر میں داخل ہوا کرو تو گھر والوں کو سلام کیا کرو اور جب تم گھر سے باہر نکلا کرو تو بھی گھر والوں کو سلام کیا کرو۔

    (بیہقی)
  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہوتا ہے۔

    (بیہقی )
  • حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں بغیر سلام کئے اور بغیر اجازت طلب کئے حاضر ہوا آپ ﷺ نے فرمایا اے صفوان، واپس جاؤ اور السلام علیکم کہہ کر اجازت طلب کرو کہ میں اندر آسکتا ہوں؟

    (ابوداوُد، احمد)
  • حضرت عبداللہ بن بسررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ جب کسی کے دروازہ پر جاتے تو دروازہ کے بالکل سامنے کھڑے نہ ہوتے بلکہ دروازہ کی دائیں یا بائیں طرف کھڑے ہوتے اور السلام علیکم کہتے۔

    (ابوداوُد)
  • حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: سلام کو خوب پھیلاؤ تاکہ تم بلند ہوجاؤ۔

    (طبرانی، مجمع الزوائد)
« Previous 1234 Next » 

31

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق