حضرت عبداللہ بن بسررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ جب کسی کے دروازہ پر جاتے تو دروازہ کے بالکل سامنے کھڑے نہ ہوتے بلکہ دروازہ کی دائیں یا بائیں طرف کھڑے ہوتے اور السلام علیکم کہتے۔