حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک ایسے آدمی سے فرمایا جس نے پیتل کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ کیا وجہ ہے کہ مجھے تم میں بتوں کی بو آتی ہے؟ اس آدمی نے انگوٹھی پھینک دی۔ پھر وہ آیا اور اس وقت اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔آپ ﷺ نے فرمایا: کیا وجہ ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ تم نے دوزخیوں کا زیور پہن رکھا ہے؟ اس آدمی نے انگوٹھی کو پھینک دیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میں کس دھات سے انگوٹھی بنواؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا چاند ی کی لیکن اس کا وزن ایک مثقال (تقریباً ساڑھے چار4.5 گرام) سے کم ہو۔
(ترمذی،ابوداوُد،نسائی)