حضرت ابی مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، میرا لباس (میری حیثیت کے لحاظ سے) معمولی تھا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا کیا تم مالدار ہو؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔ (پھر) آپ ﷺ نے پوچھا، کس قسم کا مال ہے؟ میں نے جواب دیا اللہ تعالیٰ نے مجھے اونٹ، گائے، بکری، گھوڑے اور غلام ہر طرح کے مال سے نوازا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ نے تم کو ہر قسم کے مال سے نوازا ہے تو اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام کے اثرات تم پر دکھائی دینے چاہئیں۔
( سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس :4063) (نسائی)