حسن اخلاق

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے دس برس تک نبی کریم ﷺ کی خدمت کی اور کبھی آپؐ نے مجھے اف تک نہیں کہا اور نہ یہ کہا کہ میں نے کام کیوں نہیں کیا اور اگر میں نے کسی چیز کو چھوڑ دیا تو نہ کہا کہ میں نے کیوں چھوڑا اور آپؐ سب آدمیوں میں سے بہتر اخلاق میں تھے۔ اور میں نے کوئی ریشم نہیں چھوا اور نہ ہی حریر اور نہ کوئی چیز جو رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلی سے نرم ہو اور میں نے کبھی نہیں سونگھا مشک اور نہ کوئی عطر جس کی خوشبو رسول اللہ ﷺ کے پسینہ سے زیادہ ہو ۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :2015)
  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مومن لعنت کرنے والا نہیں ہوتا۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :2019)
  • حضرت ابی عبداللہ جدلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے خلق کے بارے میں پوچھا سو انہوں نے فرمایا فحش کی عادت نہیں رکھنے والے تھے اور نہ احیاناً فحش کہنے والے اور نہ بازاروں میں چیخنے والے اور برائی کا بدلہ برائی سے نہ دیتے تھے لیکن معاف کرتے، درگزر فرماتے۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :2016)
  • حضرت ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کلام میں حیا اور تامل ایمان کی دو شاخیں ہیں اور بیہودہ گوئی اور بہت کلام نفاق کی دو شاخیں ہیں۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :2028)
  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے کسی کھانے میں عیب نہیں نکالے عادت مبارکہ یہ تھی اگر پسند ہوتا تو کھالیتے اور اگر نہ ہوتا تو چھوڑ دیتے۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :2031)
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایمان والوں میں کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تم میں سے وہ لوگ سب سے بہتر ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ (برتاؤ میں) سب سے اچھے ہوں۔

    (مسند احمد)
  • حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: وہ شخص جو شریعت پر عمل کرنے والا ہو پنی طبیعت کی شرافت اور اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے اس شخص کے درجہ کو پالیتا ہے جو رات کو بہت زیادہ قرآن کریم کو نماز میں پڑھنے والا اور بہت روزے رکھنے والا ہو۔

    (مسند احمد)
  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آخری نصیحت جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمائی جس وقت میں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھ لیا تھا وہ یہ تھی: معاذ اپنے اخلاق کو لوگوں کے لئے اچھا بناؤ۔

    (موطا امام مالک)
  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم سب میں سے مجھے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن میرے سب سے قریب وہ لوگ ہونگے جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہونگے۔

    (ترمذی)
  • حضرت نواس بن سمعان انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھا۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: نیکی اچھے اخلاق کانام ہے اور گناہ وہ ہے جو تمہارے دل میں کھٹکے اور تمہیں یہ بات ناپسند ہو کہ لوگوں کو اس کی خبر ہو۔

    (مسلم)
« Previous 12345 Next » 

48

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق