حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ظلم و زیادتی اور قطع رحمی جیسا کوئی اور ایسا گناہ نہیں جس کی سزا اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی دیتا ہے اور آخرت میں بھی۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4902)حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرما یا کسی ہاتھ نے جو مال ظلماً پکڑا اس کو اس نے واپس کرنا ہے (چاہے اسے دنیا میں دے دے چاہے آخرت میں)۔
(ترمذی )حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اپنے مسلمان بھائی کی ہر حالت میں مدد کیا کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ ایک شخص نے دریافت کیا یارسول اللہ مظلوم ہونے کی حالت میں تو میں اس کی مدد کروں گا یہ بتایئے کہ ظالم ہونے کی صورت میں اس کی کیسے مدد کروں؟ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اس کو ظلم کرنے سے روک دو کیونکہ ظالم کو ظلم سے روکنا ہی اس کی مدد ہے۔
(بخاری)« Previous 12 Next » 13 |