والدین کے حقوق

  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا رب کی خوشی والد کی خوشی میں ہے اور رب کا غصہ والد کے غصہ میں ہے۔

    ( جامع ترمذی، جلد اول باب البروا لصلۃ)
  • حضرت ابی رزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسو ل کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا :۔اے اللہ کے رسول ﷺ میرے وا لد بہت بو ڑھے ہیں وہ حج اور عمرہ کی قدرت نہیں رکھتے اور سوار بھی نہیں ہو سکتے کیا میں ان کی طرف سے حج ادا کر سکتا ہوں ؟آپ ﷺ نے فر مایا :تم اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرلو ۔

    (تر مذی ،ابو دا وُد ،نسائی)
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اکرم ﷺ نے فر مایا :تین اشخاص ایسے ہیں جن پر اللہ تعا لیٰ نے جنت حرام کر دی ہے ۔ (۱ )ہمیشہ شراب پینے والا( ۲) والدین کا نا فر مان (۳) وہ بے غیرت جو اپنے گھر میں بے حیائی کو ( دیکھنے کے باوجود اسے ) بر قرار رکھتا ہے ۔

    (احمد ،نسائی)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کسی ایسے آدمی کو نہیں دیکھا جو عادات کے لحاظ سے فا طمہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ رسول کریم ﷺ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہو ۔جب وہ آپ ﷺ کے پاس آتیں تو آپ ﷺ ان کے لئے کھڑے ہو جاتے ، ان کا بو سہ لیتے اور انہیں اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے اور جب آپ ﷺ ان کے ہاں تشریف لے جاتے تووہ آپ ﷺ کے لئے کھڑے ہو جاتیں ،آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑتیں ، آپ ﷺ کا بو سہ لیتیں اور آپ ﷺ کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔

    ( ابو داوُد )
  • حضرت معاذ رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺنے مجھے دس باتوں کی وصیت فر مائی ۔ اللہ تعا لیٰ کے ساتھ کسی چیزکو شریک نہ کرنا اگر چہ تمہیں قتل کر دیا جائے اور جلا دیا جائے ۔ والدین کی نا فر مانی نہ کر نا اگر چہ وہ تمہیں اس بات کا حکم دیں کہ بیو ی کو چھوڑ دو اور سارا مال خرچ کر دو ۔ فر ض نماز جا ن بو جھ کر نہ چھوڑنا۔کیو نکہ جو شخص فر ض نماز جان بو جھ کر چھو ڑ دیتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری سے نکل جا تا ہے ۔ شرا ب نہ پینا کیو نکہ یہ ہر برا ئی کی جڑ ہے ۔ اللہ تعا لیٰ کی نا فر ما نی نہ کر نا کیو نکہ نا فر مانی کی وجہ سے اللہ تعا لیٰ کی نا را ضگی اتر تی ہے ۔ میدا ن جنگ سے نہ بھا گنا اگر چہ تمہا رے سا تھی ہلاک ہو جا ئیں ۔جب لو گوں میں مو ت ( و با کی صو رت میں ) عا م ہو جا ئے ( جیسے طا عو ن و غیرہ ) اور تم ان میں مو جو د ہو تو و ہا ں سے نہ بھا گنا ۔ گھر والوں پر اپنی حثییت کے مطابق خرچ کرنا۔ ( تر بیت کے لئے ) ان پر سے لکڑی نہ ہٹا نا ۔ ان کو اللہ تعا لیٰ سے ڈراتے رہنا ۔

    (مسند احمد)
  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر مایا : تین خو بیاں جس شخص میں پا ئی جائیں اللہ تعا لیٰ ( قیامت کے دن )اس کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فر مائیں گے اور اسے جنت میں داخل کر دیں گے ۔کمزور وں سے نرم بر تا ؤ کر نا ، والدین سے مہر با نی کا معا ملہ کر نا اور غلا م سے اچھا سلو ک کر نا ۔

    (ترمذی)
  • حضرت ابو درد اء رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فر ماتے ہو ئے سنا : باپ جنت کے دروازوں میں سے بہتر ین دروازہ ہے ۔ چنا نچہ تمہیں اختیا ر ہے خو اہ ( اس کی نا فر مانی کر کے اور دل دکھا کے ) اس دروازہ کو ضائع کردو یا ( اس کی فر ما نبر داری اور اس کو راضی رکھ کر ) اس دروا زہ کی حفا ظت کرو ۔

    ( تر مذی )
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: میں سویا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت میں ہوں۔ میں نے وہاں کسی قرآن پڑھنے والے کی آواز سنی تو میں نے کہا: یہ کون ہے (جو یہاں جنت میں قرآن پڑھ رہا ہے)؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ حارثہ بن نعمانؓ ہیں۔ اس کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا نیکی ایسی ہی ہوتی ہے نیکی ایسی ہی ہوتی ہے یعنی نیکی کا پھل ایسا ہی ہوتا ہے۔ حارثہ بن نعمانؓ اپنی والدہ کے ساتھ بہت ہی اچھا سلوک کرنے والے تھے۔

    (مسند احمد)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ عورت پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اس کے شوہر کا ہے۔ میں نے دریافت کیا کہ مرد پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اس کی ماں کا ہے۔

    (مستدرک حاکم)
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک صاحب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہ میں نے ایک بہت بڑا گناہ کرلیا ہے تو کیا میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کیا تمہاری کوئی خالہ ہیں؟ عرض کیا جی ہاں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو (اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے تمہاری توبہ قبول فرمالیں گے)۔

    (ترمذی)
« Previous 1234 Next » 

32

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق