حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کی اللہ کے رسول ﷺ اذان دینے والوں کو ہم پر فضیلت حاصل ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔تم بھی ویسے ہی کہو جیسے وہ کہتے ہیں جب فارغ ہو جاؤ(یعنی اذان کا جواب دے چکو) تو دُعا کرو (اللہ تعالیٰ سے مانگو) تمہیں وہ چیز دی جائے گی۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوۃ(524حضرت ابو شعثاء ؒ سے روایت ہے کہ ہم ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔ کہ عصر کی اذان کے بعد ایک شخص مسجد سے باہر چلا گیا۔ ابو ہریرہؓ نے فرمایا: اس نے ابوالقاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ (536حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جوثواب کی نیت سے سات برس اذان دے یعنی دنیا میں اجرت نہ لے اس کے لئے دوزخ سے نجات لکھی جائے گی۔
(جامع ترمذی، جلد اول، باب الصلوٰۃ (206« Previous 123 Next » 23 |