حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ کئی بار یہ فرماتے ہوئے سنا جب کوئی شخص نیک اعمال کرتا رہتا ہے پھر مرض یا سفر اسے اعمال سے روک دیتے ہیں تو اس کے لئے اتنا ہی اجر لکھا جاتا ہے جس طرح وہ صحت اور قیام کی حالت میں کیا کرتا تھا (یعنی مرض یا سفر کی وجہ سے اگر کوئی شخص نیک اعمال نہیں کرسکتا تو اس کے سابقہ معمول کے مطابق اسے اجر دیا جاتا ہے۔)
(سنن ابی داو‘د ،جلد دوم کتاب الجنائز،:3091)