حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول! کیا ہم قیامت کے روز اپنے رب کا دیدار کریں گے؟ آپؐ نے فرمایا: کیا دوپہر کے وقت جب مطلع بالکل صاف ہو تو تمہیں سورج دیکھنے میں کوئی تکلیف یا رکاوٹ محسوس ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا نہیں پھر آپؐ نے فرمایا کیا چودھویں رات کا چاند دیکھنے میں تمہیںکوئی دقت محسوس ہوتی ہے جب کہ بادل بھی نہ ہوں؟ انہوں نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تمہیں اس باری تعالیٰ کا دیدار کرنے میں بس اس قدر تکلیف محسوس ہوگی جس قدر ان دونوں (سورج و چاند) میں سے کسی ایک کو دیکھنے میں ہوتی ہے (جس طرح انہیں دیکھتے ہو ویسے ہی اسے دیکھو گے)
( سنن ابی داو‘د، جلد سوئم کتاب السنۃ، :4739)