حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن ایک مومن اپنے رب عزوجل کے قریب ہوگا حتی کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت میں چھپالیں گے اورفرمائیں گے کیا تم اس گناہ کو پہچانتے ہو؟ وہ کہے گا جی ہاں، میرے رب میں پہچانتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں نے دنیا میں تمہارے گناہوں کو چھپایا تھا اور میں آج تمہارے گناہوں کو معاف کردیتا ہوں (پھر اسے نیکیوں والا اعمال نامہ دے دیا جائے گا)
(مسلم، کتاب التوبۃ)