حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے اپنے رب عزوجل سے نقل کرتے ہوئے فرمایا ایک بندہ نے گناہ کیا اور کہا  اللہم اغفرلی ذنبی ( اے اللہ، میرے گناہ کو معاف کردیجئے ) ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایامیرے بندہ نے گناہ کیا ہے اور اس کو یقین ہے کہ اس کا رب گناہ معاف بھی کرتا ہے اور گناہ پر پکڑتا بھی ہے ۔ پھر دوبارہ وہی بندہ گناہ کرتا ہے اور کہتا ہے اے میرے رب! میرا گناہ معاف کردیجئے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرے بندہ نے گناہ کیا ہے اور اس کو یقین ہے کہ اس کا رب گناہ معاف بھی کرتا ہے اور گناہ پر پکڑتا بھی ہے۔ وہ بندہ پھر گناہ کرتا ہے اور کہتا ہے اے میرے رب، میرے گناہ کو معاف کردیجئے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرے بندہ نے گناہ کیا ہے اور اس کو یقین ہے کہ اس کا رب گناہ معاف بھی کرتا ہے اور پکڑتا بھی ہے۔
(مسلم ، کتاب التوبۃ)