حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل رات بھر ہاتھ پھیلائے رکھتے ہیں کہ دن میں گناہ کرنے والے (رات کو) توبہ کرلے اور دن بھر ہاتھ پھیلائے رکھتے ہیں کہ رات کو گناہ کرنے والے (دن میں) توبہ کرلے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو یعنی قیامت آجائے ۔
(مسلم ، کتاب التوبہ)