حضرت عبداللہ بن ابی صعصعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا میں دیکھتا ہوں تجھ کو جنگل کا رہنا اور بکریاں چرانا پسند ہے ، پھر جب تو اپنی بکریوں یا جنگل میں ہو اور نماز کے لئے اذان دے تو بلند آواز سے اذان دے کیونکہ جہاں تک موذن کی آواز پہنچتی ہے جن اور آدمی یا کوئی اس کی آواز سنتا ہے وہ قیامت کے دن اس پر (گواہ بنے گا) گواہی دے گا ۔ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے یہ آنحضرت ﷺسے سنا ہے۔
(بخاری ، جلد اول، کتاب الاذان ، حدیث نمبر 580 )