حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے شیطان پادتا ہوا پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے ۔ اس لئے کہ اذان نہ سنے (اس کو اذان سننا گوارا ہے) جب اذان ہو چکی ہوتی ہے تو پھر آتا ہے ۔ اور جب نماز کی تکبیر ہوتی ہے توپیٹھ موڑ کر بھاگتا ہے جب تکبیر ہو جاتی ہے تو پھر آ تا ہے اور نمازی اور اس کے دل میں خطرہ ڈالتا ہے کہتا ہے فلانی بات یا دکر، وہ باتیں یاد دلاتا ہے جو نمازی کو یاد ہی نہ تھیں آخر وہ بھول جاتا ہے کتنی رکعات پڑھیں۔
(بخاری ، جلد اوّل کتاب الاذان، حدیث نمبر 579 )