حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ سے حوض کوثر کے بارے میں پوچھا گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ جنت کی ایک نہر ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہے (اس کا پانی) دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس میں ایسے پرندے ہیں جن کی گردنیں اونٹوں کی گردنوں کی طرح ہیں۔ عمرؓ نے پوچھا بلاشبہ وہ پرندے تو بہت زیادہ عمدہ ہونگے؟ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ان کو کھانے والے ان سے بھی زیادہ عمدہ ہوں گے۔
(ترمذی)