حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب اللہ کے نبی ﷺ کو معراج کے دوران جنت کی سیر کرائی گئی توآپ کو ایک نہر پیش کی گئی جس کے کنارے خولد ار یاقوت کے تھے آپ کے ساتھ جو فرشتہ تھا اس نے اپنا ہاتھ اس نہر میں مارا تو (وہاں سے) کستوری نکالی (جو اس کا گارا تھا) تو محمد ﷺ نے اپنے ساتھ والے فرشتے سے فرمایا یہ کیا ہے اس نے کہا یہ کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو عطا فرمائی ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب السنۃ :4747)