حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے شہدائے احد پر نماز جنازہ پڑھی پھر آپ ﷺ نے منبر پر آکر فرمایا میں حوض کوثر پر تمہارا منتظر ہوں گا اور حوض کوثر کی چوڑائی اتنی ہے جتنا کہ ایلہ کے مقام سے حجفہ کے مقام تک فاصلہ ہے ۔مجھے تم سے اس بات کا ڈر نہیں ہے کہ تم میرے بعد مشرک بن جاؤ گے لیکن مجھے تم سے اس بات کا ڈر ہے کہ تم لوگ دنیا کے لالچ میں آپس میں حسد کرنے لگ جاؤ گے اور آپس میں خون ریزی کرنے لگ جاؤ گے جس کے نتیجہ میں تم ہلاک ہوجاؤ گے جس طرح کہ تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے۔
(مسلم ،کتاب الفضائل )