حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں حوض پر تمہارا میزبان ہوں گا جو اس حوض پر آئے گا وہ پئے گا اور جو ایک بار پی لے وہ کبھی پیاسا نہیں رہے گا اور میرے حوض پر کچھ ایسے لوگ میرے پاس آئیں گے جن کو میں پہچانتا ہوں گا اور وہ مجھ پہچانتے ہوں گے پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ حائل کر دی جائے گی ۔آپ ﷺ فرمائیں گے یہ میرے پیروکار ہیں تو کہا جائے گا آپ ﷺ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ ﷺ کے بعد کیا کیا ہے میں کہوں گا جن لوگوں نے میرے بعد دین میں تبدیلی کی ان سے دوری ہو دوری ہو۔
(مسلم ، کتاب الفضائل )