حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا چار (صفات) جس شخص میں ہوں وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک صفت ہو اس میں نفاق کا ایک حصہ ہے حتی کہ اس (عادت) کو چھوڑ دے ۔جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، جب عہدو پیمان باندھے تو اسے توڑ دے اور جب کوئی جھگڑا وغیرہ ہوجائے تو گالی گلوچ پر اتر آئے۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب السنۃ :4688)