حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہاری اس وقت کیا کیفیت ہوگی یا فرمایا قریب ہے کہ ایک ایسا دور آئے گا اس میں لوگ الگ الگ کردیئے جائیں گے (اچھے برے الگ الگ ہوجائیں گے) رزیل قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے ان کے عہد وپیمان اور امانتیں ختم ہوجائیں گی اور آپس میں اختلاف ہوجائے گا اور وہ اس طرح ہوجائیں گے آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈالا۔ پس صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ اس حالت میں آپ ﷺ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا جو احکام تمہیں معلوم ہیں انہیں اختیار کرو اور تمہیں معلوم نہیں چھوڑ دو اور تمہارے جو خاص لوگ ہیں ان کے امر کی فکر کرو اور تمہارے جو عام لوگ ہیں ان کے امر کو چھوڑ دو۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الملاحم :4342)