مختصر احا دیث

  • حضرت ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فر مایا:۔’’بے شک اللہ تعا لیٰ فر ما تے ہیں کہ آدم کے بیٹے ، میری عبا دت کے لیے وقت نکا لا کرو میں تمہا رے دل کو دولت سے بھر دونگا اور تمہا ری غربت کو ختم کر دو نگا اور اگر تم ایسا نہیں کر و گے تو تم کو مصروفیت میں رکھو نگا اور تمہا ری ضرورتوں کو بھی پو را نہیں کرو نگا ‘‘

    (ابن ما جہ )
  • حضرت عبداللہ بن عمر وبن عا ص رضی اللہ عنہ روا یت کرتے ہیں کہ رسول للہ ﷺ نے ارشا د فر ما یا :ایک سوار ایک شیطا ن ہے دو سوار دو شیطا ن ہیں اور تین سوا ر جماعت ہیں ۔

    (تر مذی )