آسانی ,معاملہ میں نرمی

  • حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اچھی خصلت اور تامل اور آہستگی سے ہر کام کرنا اور میانہ روی نبوت کے چوبیس ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا ہے۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :2010)
  • حضرت ابی درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس کو نرمی کے ساتھ اسکا حصہ ملا بے شک اس کو خیر سے حصہ ملا اورجونرمی کے حصہ سے محروم رہا وہ خیر کے حصہ سے محروم رہا۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ :2013)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے گھر میں یہ دعا کرتے ہوئے سنا اے اللہ جو شخص میری امت کے (دینی و دنیاوی) معاملات میں سے کسی بھی معاملہ کا ذمہ دار بنے پھر وہ لوگوں کو مشقت میں ڈالے تو آپ بھی اس شخص کو مشقت میں ڈالئے اور جو شخص میری امت کے کسی بھی معاملہ کا ذمہ دار بنے اور لوگوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرے آپ بھی اس شخص کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرمایئے۔

    (مسلم ،کتاب الامارۃ )