مہمان نوازی

  • حضرت ابی شریح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس شخص کا اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان ہو اسے چاہئے کہ وہ اپنے مہمان کی عزت کرے اوراس کی مہمان نوازی کا اہتمام کرے۔ صحابہ کرامؓ نے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ اس کی مہمان نوازی کا اہتمام کب تک کریں؟ آپؐ نے فرمایا ایک دن اور ایک رات تک اور پھر 3دن تک اس کی عام مہمان نوازی کرے۔ اس کے بعد بھی اگر رہے تو وہ اس پر صدقہ ہے اور جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر یقین رکھتا ہو وہ بھلائی کی بات کرے یا خاموش رہے۔

    ( مسلم، باب الضیافۃ )