حضرت ابو امامہ الباہلی رضی اللہ عنہ رسول کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تین شخص ایسے ہیں مکمل طور پر اللہ عزوجل کی ضمن (ضمانت کفالت)میں ہیں۔ایک وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کی نیت سے روانہ ہو وہ اللہ کی ضمانت میں ہے حتی کہ اللہ تعالیٰ اسے موت دے کر جنت میں داخل کردے گا یا مال دے کر اور اجر کے ساتھ اس کو لوٹادے گا ۔ایک وہ شخص جو مسجد کی طرف چلے تو اس کا بھی اللہ تعالیٰ ضامن ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے موت دے کر جنت میں داخل فرمادے گا یا ملنے والا اجر و غنیمت کے ساتھ (اپنے گھر ) لوٹادے گا ۔اور ایک وہ شخص جو اپنے گھر سلام (ایک معنی تو یہ ہے کہ وہ السلام علیکم کہہ کر داخل ہو اور دوسرا معنی یہ ہے کہ وہ فتنوں سے بچنے کے لئے اپنے گھر میں سلامتی کے ساتھ بیٹھا رہے) کے ساتھ داخل ہو وہ بھی اللہ عزوجل کی ضمان (ضمانت) میں ہے۔
(سنن ابی داوُ د، جلد دوم کتاب الجہاد :2494)