مہمان نوازی

  • حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا: آپؐ ہم کو دوسرے ملک والوں کے پاس بھیجتے ہیں ہم ایسے لوگوں کے پاس اترتے ہیں جو ہماری ضیافت تک نہیں کرتے تو آپؐ کیا فرماتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا اگر تم کسی قوم کے پاس جاکر اترو۔ وہ جیسے دستور ہے اتنی تمہاری مہمانی کرنے کا حکم دیں تو خیر ورنہ ان سے اپنی مہمانی کا حق وصول کرلو۔

    (بخاری، جلد اول کتاب المظالم حدیث نمبر :2297)