سلام کرنا

  • حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے کہا السلام علیکم آپؐ نے جواب دیا وہ بیٹھ گیا تو نبی ﷺ نے فرمایا دس (نیکیاں) ۔پھر دوسرا آیا اس نے کہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ آپؐ نے جواب دیا وہ بیٹھ گیا آپؐ نے فرمایا بیس (نیکیاں) ۔پھر ایک اور آیا اس نے کہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپؐ نے جواب دیا ۔وہ بیٹھ گیا تو آپؐ نے فرمایا تیس (نیکیاں)۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب ،حدیث نمبر5195)