حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم اس وقت تک جنت میں نہیں جاسکتے جب تک مومن نہ بن جاؤ۔ تم مومن نہیں بن سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تمہیں ایسا کام نہ بتاؤں جب تم وہ کرو تو تم میں محبت پیدا ہوجائے۔ آپس میں کثرت سے سلام کیا کرو۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب ،حدیث نمبر5193)