حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کسی مومن کے لئے حلال نہیں کہ وہ کسی مومن سے تین دن سے زیادہ دن تک قطع تعلق کرے۔ اگر تین دن گزر جائیں اور وہ (ان میں سے ایک) دوسرے سے ملاقات کرے اور سلام کرے اگر وہ سلام کا جواب دے دے تو وہ دونوں اجر میں شریک ہوگئے اور اگر وہ جواب نہ دے تو پھر وہ گناہگار ہوگا (جس نے جواب نہیں دیا)۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب ،حدیث نمبر4912 )